اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جاثیہ نیوز کے مطابق اسلامی تحریک مزاحمت “حماس” کے سیاسی شعبے کے سینئر رکن ڈاکٹر موسی ابو مرزوق نے امریکی نائب صدر مائیک پینس کے دورہ مشرق وسطیٰ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی نائب صدر کا مشرق وسطیٰ دورہ، فلسطین پر امریکی پالیسی کو مسلط کرنے کا واضح پیغام ہے اور ہمیں پوری شدت کے ساتھ اس سازش کو ناکام بنانا ہو گا۔
حماس کے رہنما نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کی مشترکہ سازشوں کا ہدف بیت المقدس اور فلسطین میں یہودی آباد کاری ہے۔ فلسطین کے مسلمانوں اور مسیحی برادری کو مل کر القدس کے دفاع اور فلسطین میں یہودی آباد کاری کو روکنا ہوگا۔
واضح رہے کہ امریکی نائب صدر مائیک پینس مشرق وسطیٰ کے دورے پر دو روز قبل مصر پہنچے جہاں انہوں نے اپنی تقریر کے دوران بیت المقدس کو اسرائیلی دار الحکومت قرار دئے جانے کے حوالے سے امریکی صدر کے فیصلے کی توثیق کی اور کہا کہ امریکہ سنہ 2019ء میں سفارت خانہ تل ابیب سے القدس منتقل کردے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲